راکھی ساونت کی صحافی پر مکوں کی بارش،ویڈیووائرل

Jul 25, 2022 | 16:02 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران صحافی پر مکوں کی بارش برسا دی۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل  ہورہی ہے جس میں انہیں نئے بوائے فرینڈ اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران صحافی راکھی کے ساتھ کھڑی خاتون سے ان کے بریک  اپ سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر راکھی بھرے مجمع میں صحافی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیتی ہیں۔

بعد ازاں صحافی کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ دوسری جانب راکھی بھی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئیں۔

مزیدخبریں