زرداری بھاگ گیا، باقی سب بھی بھاگنے لگے ہیں: فواد چودھری

Jul 25, 2022 | 15:46 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: حکومت کی جانب سے فل بینچ بنانے کے مطالبے پر فواد چودھری کا ردعمل بھی آگیا۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  بھی سپریم کورٹ  پہنچے۔ اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا حکومت نے سپریم کورٹ سے فل بینچ بنانے کا مطالبہ کیا ہے آپ کیا کہیں گے؟ جس پر فواد چودھری نے کہا یہ سب بھاگنے لگے ہیں ۔آج کی پریس کانفرنس  ان کے بھاگنے کا اعلان ہے۔ 

فواد چودھری نے مزید کہا آصف علی زرداری بھاگ گیا ہے یہ باقی بھی بھاگیں گے۔ حکومتی قائدین نے براہ راست عدلیہ پر حملہ کیا۔ سپریم کورٹ پریس کانفرنس  کرنے والے لوگوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دے ۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-07-25/news-1658745957-7643.mp4

مزیدخبریں