ایک نیوز نیوز: لاہور کی ضلع کچہری کے مجسٹریٹ کے حکم پر دعا زہرہ کو لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔
دعا زہرہ کے بارے میں اپریل میں مبینہ اغوا کی ایف آئی آردرج کیگئی تھی ، بعد ازاں پتہ چلا کہ وہ مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پنجاب گئیں۔دعا زہرہ کے والد کے وکیل شیر جٹ نے ہوئے تصدیق کردی ہے کہ دعا زہرہ کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔وکیل کے مطابق دعا زہرہ کو چائلڈ پروٹیکشن سینٹر کراچی منتقل کیا گیا ہے، دعا زہرہ کو کراچی میں متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم شدید بارش اورشہر میں سیلابی صورت حال کی وجہ سے آج انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔
لاہور کی عدالت میں کراچی پولیس کے انسپکٹر محمد علی نے دعا زہرہ کو کراچی میں درج مقدمہ میں پیش کرنے کے لیے حوالگی مانگی تھی، دعا زہرہ کے تحفظ اور عدالت میں پیش کرنے کی ذمہ داری انسپکٹر محمد علی اور اہلکار عزیزہ سلطانہ کی ہے۔