امریکا میں فائرنگ کا ایک اورواقعہ، لاس اینجلس میں دو ہلاک

firing in park los angeles us
کیپشن: firing in park los angeles us
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: امریکا کی ریاست لاس اینجلس  کے پارک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ ۔ دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔

  رپورٹ کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ سان پیڈرو کے پیک پارک کے اندر جاری کار شو کے دوران شام 4 بجے  پیش آیا۔لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کیپٹن کیلی منیز نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کہ فائرنگ کا آغاز پیک پارک میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑے سے ہوا۔

پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص گرفتار نہیں ہوا۔دونوں فریق میں جھگڑے کے بعد فائرنگ شروع ہو ئی۔ پولیس ابھی تک واقعہ کے اصل ذمہ داروں تک نہیں پہنچ سکی۔