ایک نیوز نیوز: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں،اتحادی جماعتیں جمہوری نظام چاہتی ہیں،ہمیں آئین کو بحال کرنے کیلئے 30 سال جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا،ملک میں جمہوری نظام چاہتے ہیں،آپ کو یہ برداشت نہیں ہورہا کہ عوام اپنے فیصلے خود کر رہے ہیں،کچھ قوتیں ملک کو آمرانہ ون یونٹ بنانا چاہتی ہیں۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ آپ سے برداشت نہیں ہورہا کہ آپ کے سلیکٹڈ نے تاریخی قرض لیا،ہم نے نہ تو تشدد کا راستہ اپنایا نہ ہی غیر مناسب زبان استعمال کی،مریم نواز کو جیل میں ڈالا گیا، فریال تالپور کو رات کو گھسیٹ کر قید میں رکھا گیا۔