سرکاری اسکول طلبا کے لئے بڑی خوشخبری 

student in punjab govt schools
کیپشن: student in punjab govt schools
سورس: bureau islamabad

  عمران لطیف :سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت کھانا ملے گا ۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا بڑا فیصلہ، پچاس ملین لاگت آئے گی۔

 رپورٹ کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن  نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اسکول طلبا کو مفت کھانے کی فراہمی کا پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فوڈ منصوبے پر پچاس  ملین خرچ ہونگے۔

منصوبے کا مقصد طلبا کواسکول میں داخلےکے لئے راغب کرنا ہے ۔ابتدائی طورپر کم انرولمنٹ والے سکولوں میں منصوبے کاآغاز کیاجائے گا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ منصوبے سے داخلوں میں بھی اضافہ ہوگا۔