بھارتی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو  نے بھارتی صدر  کا حلف اٹھا لیا

بھارتی خاتون سیاستدان دروپدی مرمو  نے بھارتی صدر  کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: indian president took oath
سورس: indian president daropadi marmo took oath

ایک نیوز نیوز:  بھارتی دلت سیاستدان دروپدی مرمو نے  بھارتی صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا وہ کم عمرترین بھارتی صدر ہوں گی۔

نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے تاریخی سینٹرل ہال میں چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس این وی رمنا نے  ان سے حلف لیا۔ دروپدی مرمو ملک کی سب سے کم عمر اور پہلی قبائلی صدر ہیں۔ وہ ہندوستان کی پہلی صدر ہیں جو آزادی کے بعد پیدا ہوئیں۔ حلف لینے سے پہلے مرمو مہاتما گاندھی کی یادگار جگہ راج گھاٹ پہنچیں اور پھول چڑھائے۔
اس کے بعد وہ راشٹرپتی بھون پہنچیں، جہاں مرمو کا سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور ان کی اہلیہ نے استقبال کیا۔ صدر کے محافظ دستے نے دروپدی مرمو کو سلامی دی۔

جس کے بعد دروپدی مرمو پارلیمنٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہوگئیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر راجیہ سبھا کے چیئرمین اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے دروپدی مرمو اور سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند کا سنٹرل ہال کے باہر استقبال کیا۔

حلف برداری کی تقریب میں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، یونین کونسل کے اراکین، ریاستوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ، سفارتی مشنوں کے سربراہان، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ افسران۔ حکومت اور فوجی افسران نے شرکت کی۔

Congratulations & best wishes to Smt. Droupadi Murmu Ji on taking the oath as the 15th President of India.
A golden day in the history of Indian democracy.
I am sure that Smt. Murmu ji would be an outstanding President who would guide and strengthen country's development journey. pic.twitter.com/TGw9MiDpu7
— Pratima Bhoumik (@PratimaBhoumik) July 25, 2022