پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس: خواجہ سعد رفیق کو بڑا ریلیف مل گیا

Jul 25, 2022 | 11:58 AM

JAWAD MALIK

 ایک نیوز نیوز: خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی سماعت،عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔

 احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔

بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کے خلاف گواہوں کو طلب کرتے ہوئے وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی کے سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ خواجہ برادران کے خلاف نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں