کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی
کیپشن: California forest fires spread
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک کے قریب جنگل میں لگی آگ بے قابو ہوگئی۔

 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ سے 14 ہزار 200 سے زائد ایکڑ رقبے پر جنگلات جل کر راکھ ہوگئے،اب تک اس پر صفر فیصد قابو پایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ 2  ہزار سے زائد فائر فائٹرز اور 17 ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نمی میں کمی کے ساتھ ساتھ شدید گرمی جیسے عوامل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔