آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نےشادی کرلی

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نےشادی کرلی
کیپشن: Australian spinner Nathan Lyon got married
سورس: pic by instagram

 ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ ایما میکارتھی سے شادی کرلی۔

 نیتھن لیون نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی دلہن کے ساتھ شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر نیتھن لیون نے سیاہ رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہن سفید لباس میں خوبصورت نظر آ رہی تھیں۔

لیون نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’مسٹر اینڈ مسز‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Nathan Lyon (@nath.lyon421)

سوشل میڈیا پر نیتھن لیون کو اُن کے ساتھی کرکٹرز اور چاہنے والوں کی طرف سے شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ نیتھن لیون آخری بار سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے۔