ایک نیوز نیوز: معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت حسین مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا۔
دانیہ ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ جس کا اسکرین اشاٹ اُنہوں نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں شیئر کیا ہے۔
https://twitter.com/SyedaDaniaShah3?s=20&t=-DdB6Cxba4K_jFG4YeOXoA
ٹوئٹر پر اُنہوں نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک آفیشل کے نام سے بنایا ہے جس کے پروفائل امیج میں عامر لیاقت حسین اور اپنی تصویر لگائی ہے۔
دانیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے کور فوٹو میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ لی گئی تصویر لگائی ہے۔
اُنہوں نے یہ اکاؤنٹ رواں سال جنوری میں بنایا تھا لیکن وہ اس کا استعمال نہیں کر رہی تھیں۔
اب دانیہ نے اپنے اکاؤنٹ کا پروفائل امیج تبدیل کر کے اسے بحال کر دیا ہے۔
اس ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دانیہ کو 736 صارفین نے فالو کیا ہوا ہے جبکہ دانیہ نے کسی کو فالو نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اور بیٹی دعا نے دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں تحریری شکایت جمع کرائی ہے۔