(ایک نیوز نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک قریبی ساتھی کی مدد سے این آراو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ممکنہ فیصلے کے خوف سے عمران نیازی نے معتمد ساتھی کے ذریعہ NRO حاصل کرنے کے لئے PDM کی قیادت کو مفاہمتی پیغام دیا لیکن حکومتی اتحاد کا فیصلہ کہ اب کوئی NRO نہیں ملے گا۔
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) July 24, 2022
انہوں نے اعلان کیا کہ حکومتی اتحاد کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اب کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیرسماعت رہا۔ جسے 21 جون کو محفوظ کیا گیا۔ اب یہ فیصلہ کسی بھی دن سنایا جاسکتا ہے۔