بانی نے کہا ہے کمیشن  قائم ہونے تک مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، سلمان اکرم  

Jan 25, 2025 | 20:10 PM

ایک نیوز: تحریک انصاف نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ  کا بتانا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران  خان کا کہنا ہے  کمیشن کا اعلان ہونے تک ہم مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے۔  

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی رہنما ؤں سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو  کی ہے۔ 

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا  آج بانی پی ٹی آئی سے لمبی ملاقات ہوئی ،عمران خان   اپنی جگہ کھڑے ہیں ، آج پھر خان صاحب نے واضح کہا کہ ہم مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے ، جب تک کمیشن کا اعلان نہیں ہوتا ، مذاکرات پاکستان کی بہتری کیلئے کر رہے تھے ،مذاکراتی ٹیم سے خان ملنا چاہتے ہیں۔  

انہوں نے کہا جس طرح ہم پر ظلم ہوا کوشش تھی کہ پی ٹی آئی کو اتنا کمزور کر دیا جائے کہ وہ انتخابات میں حصہ  نہ لے سکے ،کوئی اپنی کمپین  نہ کر سکے پھر بھی قوم نکلی ، 8فروری کو قوم نکلی اور ووٹ دیا صرف کے پی کے میں نہیں ،بلکہ پورے پاکستان سے جیتے لیکن اس رات شرمناک طریقے سے واردات ڈالی  گئی ،پھر عدالت گئے وہاں انصاف نا ملا بانی پی ٹی آئی نے پھر دہرایا ہے کہ ہم نے نظام کو موقع دیا ۔  

شبلی فراز    نے   پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایک ایسی سیاسی جماعت جو پورے پاکستان پر حاوی ہے ،پارلیمنٹ میں بھی ہم ایک حیثیت رکھتے ہیں ،ہمارے کچھ حصے کاٹ بھی  دیئے گئے  لیکن پھر بھی ہم سب سے بڑی جماعت ہیں ، ہم سمجھتے ہیں اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو بات کرنی پڑے گی۔   

ان کا کہناتھا  ہم پر ظلم  ہوئے  پھر بھی خان صاحب نے کہا کہ بات چیت کرنی  چاہئے، ہم نے سب کچھ انکی خواہش کے مطابق کیا مطالبات  لکھ کر بھی دیئے  ،لیکن انکی نیت میں کھوٹ تھا اسی لیے انہوں نے مذاکرات میں بد نیتی سے کام لیا ، کیونکہ یہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ سچ پاکستانی عوام کو پتا چلے ، یہ اپنا سٹیٹس برقرار رکھنا چاہتے ہیں لیکن ملک کی بدنامی ہو رہی ہے ،ان کے   پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ملک کیلئے سوچیں۔  

مزیدخبریں