پی سی بی کا سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری  

پی سی بی کا سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری  
کیپشن: The schedule of PCB's Saha country ODI series continues

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔  
شیڈول کے مطابق تین ملکی ون ڈے سیریز 8 فروری سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی، سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیم شامل ہے۔

پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے جاری کردہ شیڈول  کے مطابق تیسرا لیگ میچ اور فائنل بالترتیب 12 اور 14فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔   

واضح رہے کہ قذافی سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا دی گئی ہے، نشریاتی معیار کو بڑھانے کیلئے  480 جدید ترین ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں، قذافی سٹیڈیم میں 2بڑی ڈیجیٹل ری پلے سکرینز بھی نصب کی گئی ہیں۔