عثمان خواجہ ٹیسٹ اور پیٹ کمنز کیلئے بہترین کرکٹر کاایوارڈ

Jan 25, 2024 | 22:59 PM

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2023 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
آسٹریلیا کو عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار دیتے ہوئے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا ہے جبکہ انکے ساتھی آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔
عثمان خواجہ کو اس ایوارڈ کے لیے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی ٹریوس ہیڈ، بھارتی  اسپنر روی چندرن اشون اور انگلینڈ کے جو روٹ سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ واحد بلے باز ہیں جنہوں نے سال 2023 کے دوران 13 ٹیسٹ میچز میں 1210 رنز کے ساتھ چار ہندسوں کا سنگ میل عبور کیا۔
 

مزیدخبریں