پاکستان کو بدنام کرنیوالےبیرون ملک مقیم افراد کے گردگھیرا تنگ

پاکستان کو بدنام کرنیوالےبیرون ملک مقیم افراد کے گردگھیرا تنگ
کیپشن: پاکستان کو بدنام کرنیوالےبیرون ملک مقیم افراد کے گردگھیرا تنگ

ایک نیوز: پاکستان کو بدنام کرنیوالےبیرون ملک مقیم افراد کے گردگھیرا تنگ،دہشتگردی اور سنگین وارداتوں کے ملزمان کے خلاف قانونی معاونت کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ نے11ممالک کیساتھ باہمی بنیادوں پر معاونت دینے اور لینے کی منظوری دیدی۔ پاکستان کو بدنام کرنے میں ملوث بیرون ملک مقیم افراد کے خلاف بھی اسی بنیاد پر کارروائی ہوگی۔
وفاقی حکومت  نےامریکہ، برطانیہ اورروس کو مطلوب پاکستانی ملزمان کے خلاف قانونی تعاون  کی منظوری دے دی ، پولینڈ،میکسیکو اور ترکی کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان کے خلاف قانونی تعاون کی منظوری دی گئی ہے۔

  پاکستان میں دہشتگردوں کو فنڈنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف افغانستان سے قانونی تعاون لینے اور متحدہ عرب امارات سے دہشتگردوں کو فنڈنگ کے ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینے کی منظوری بھی  دی گئی ہے ۔

 برطانیہ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی تعاون لینے کی منظوری۔ مذکورہ ممالک سے معاہدہ نہ ہونے کے باعث باہمی بنیادوں پر قانونی تعاون لینے اور دینے کا فیصلہ کیا گیا۔