سرمایہ کاری کیلئے مختلف پالیسی سطح کے اقدامات کی سفارش 

Jan 25, 2024 | 21:56 PM

ایک نیوز :خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سرمایہ کاری کیلئے مختلف پالیسی سطح کے اقدامات کی سفارش  کردی ۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل کی 8 ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا  وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید کااجلاس ہوا۔متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت  کے تحت سیکٹورل پراجیکٹس  اور پالیسی سطح  کےاقدامات پر پیشرفت پیش کی  اور مستقبل کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کے لیے تفصیلی لائحہ عمل پیش کیا گیا

کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے تنازعات کے حل کے فریم ورک  کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا جو ایک اہم پالیسی سطح   کا اقدام ہے۔ انسانی وسائل کی ترقی اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس  میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔

کمیٹی نے مختلف سٹیک ہولڈرز  کو ہدایت کی کہ وہ بین الاقوامی معیارکے مطابق بہتررابطہ سازی، ضروری سروسز   اور اچھی تربیت یافتہ لیبر فورس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کو تیز کریں ۔

آخر میں کمیٹی نے مختلف شعبوں کے پہلوؤں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مکمل بحث کی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف پالیسی سطح   کے اقدامات کی سفارش کی۔

مزیدخبریں