اکبرایس بابرکا پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان 

Jan 25, 2024 | 20:38 PM

ایک نیوز :بانی رہنمااکبرایس بابرنے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔

تحریک انصاف کے بانی رہنماسعید اللہ نیازی کی زیرصدارت بانی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا ۔ اکبر ایس بابر،سعیداللہ ن یازی،ڈاکٹراسلم کاکڑ،اشرف علی صوابی،ایڈمرل ریٹائرجاوید اقبال،جہانگیر،فرید الدین ایڈووکیٹ ،ریحام خان،کیپٹن ریٹائررب نواز،نورین ،شازیہ،ارشدانصاری سمیت دیگر بانی ارکان نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبرایس بابرکاکہنا تھا کہ بانی رہنماؤں کی قومی کانفرنس میں قرارداد پاس کی ہے۔عملی لائحہ عمل بنائیں گے۔پارٹی کے اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں۔ عہدوں کا اعلان کیا جائے۔ پارٹی فنڈز کا بے دریغ استعمال روکنا ہوگا۔ آج جو لوگ پارٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں وہ غیر قانونی  ہیں۔ پی ٹی آئی کو بنیادی اصولوں پر استوار کریں گے آج ہم نے عہد کیا ہے کہ قانونی جنگ کے بعد اب سیاسی میدان میں اتریں گے میں واضح کردوں کہ ہمارا ایجنڈا صرف ایک ہے وہ یہ کہ پارٹی کو ہی ٹی آئی ورکرز کے حوالے کیا جائے۔

اکبرایس بابرکامزید کہنا تھا کہ بانی ممبران تاحیات ممبررہیں گے۔پی ٹی آئی کا نیا الیکشن کمیشن ،ووٹرلسٹ بنا کر دوسری سیاسی جماعتوں کیلئے مثال قائم کریں گے۔ سب پارٹی ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے ہم جمہوریت کی بنیاد رکھ رہے ہیں ہم سیاسی جماعتوں میں جمہوریت کو فروغ دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں