پرویزالٰہی،شوکت بسرا،صنم جاوید کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

Jan 25, 2024 | 20:24 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ  میں پرویز الٰہی،شوکت بسرا،صنم جاوید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ  کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی اپیل پر سماعت کرے گا ۔

 شوکت بسرا  کی اپیل پر جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔

صنم جاوید کی اپیل پر بھی جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں