اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگاہوگیا

Jan 25, 2024 | 19:15 PM

ایک نیوز :انٹربینک میں ڈالرکی قیمت مستحکم،اوپن مارکیٹ میں 8پیسے مہنگاہوگیا۔

 سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام  ڈالر کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 67 پیسے برقرار ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 94  پیسے کا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 524 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 298 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔101 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 233 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ مارکیٹ میں 45 کروڑ 27 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 15 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,213 جبکہ کم ترین سطح 64,180 پوائنٹس رہی ۔

 

 

 

 

مزیدخبریں