وزیرداخلہ گوہراعجازکا اسلام آباد کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کاحکم

Jan 25, 2024 | 18:29 PM

ایک نیوز :نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز نے اسلام آباد کے24 تھانوں کی اپ گریڈیشن کاحکم دیدیا۔

نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کی زیرصدارت اجلاس ہوا ،آئی جی اسلام آباد سےتھانوں کی رپورٹ طلب کرلی ۔

گوہراعجاز نے اسلام آباد میں سستے بازاروں کی رپورٹ بھی طلب کرلی ۔اسلام آباد میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کرنے کا بھی حکم  دیدیا۔

نگران وزیرداخلہ گوہراعجاز کا کہنا تھا کہ  اسلام آباد کے تمام تھانوں کا دورہ کروں گا ۔اسلام آباد کے 24 تھانوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تھانے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ماڈل نظر آنے چاہئیں۔شہریوں کو 24گھنٹے سہولیات دی جائیں گی۔چیف کمشنر اسلام آباد سے وفاقی دارالحکومت میں دستیاب سہولتوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

گوہراعجازکاکہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پورے ہفتے کھلے رہیں گے۔

مزیدخبریں