کیسز کاالیکشن سےتعلق نہیں،امیدواروں اور ٹکٹس کےفیصلےہوچکے،بیرسٹرعلی ظفر

Jan 25, 2024 | 16:24 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:بیرسٹر علی ظفر نے  کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ہے جس میں آپ ایک سیاسی پارٹی کو کمپین کرنے نہیں دے رہے،اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی قانون کی حکمرانی ہو سکے گی.بڑے سے بڑا شخص قانون کے تابع ہونا چائیے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونا چائیے.

 تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن نہیں ہے جس میں آپ ایک سیاسی پارٹی کو کمپین کرنے نہیں دے رہے.ووٹرز سے درخواست کے بھرپور طریقے سے ووٹ کا حق استعمال کرے.اس الیکشن سے ہی اصل آزادی ملے گی قانون کی حکمرانی ہو سکے گی.بڑے سے بڑا شخص قانون کے تابع ہونا چائیے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونا چائیے.

بیرسٹر علی ظفر نے  کہا کہ الیکشن کے بعد ایسا ملک بنے جہاں قانون ہی قانون اور قانون۔کی پاسداری ہو.اس الیکشن میں لوگوں نے اپنا حق واپس لینا ہے.وکیل کی حیثیت سے ہمارے قانونی تقاضے عدالت کو پورے کرنا ہوں گے،یہ بھی نہیں ہوسکتا کی تیزی سے کیس چلے اور انصاف نہ ہو سکے۔ضروری ہے کہ کیس کو چلانے کے لئے قانون کے تقاضے پورے ہوں چاہے کیس آٹھ فروری سے آگے جائے.

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ کیسز کا الیکشن سے تعلق نہیں ہے،امیدواروں اور ٹکٹس کے فیصلے ہو چکے ہیں.اس الیکشن میں الٹا ہورہا ہے ہمارے امیدواروں کے پاس خود لوگ آرہے ہیں۔

مزیدخبریں