ایک نیوز: چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ کالزاور پیغامات کے سلسلے کا انکشاف ہوا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے جعلی کالرز سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسی جعلی وٹس ایپ کالز سے ہوشیار رہیں۔ ایسی کال موصول ہونے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے سٹاف افسر سے لینڈ لائن پر رابطہ کرکے تصدیق کریں۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ممبران الیکشن کمیشن یا کسی بھی الیکشن کمیشن کے سینئر افسر کی طرف سے بھی کوئی ٹیلی فون کال ،میسج ملے تو تصدیق کریں۔ ڈی آر اوز اور آر اوز بھی کالز یا میسج پر عمل نہ کریں۔