ججز کیخلاف مہم: 500 سے زائد اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ شروع

Jan 25, 2024 | 14:51 PM

ایک نیوز: ججز کے خلاف سوشل میڈیا پراپیگنڈہ کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ جے آئی ٹی نے 500 سے زائد اکاوئنٹس کا فرانزک آڈٹ شروع کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فرانزک آڈٹ میں مختلف سوشل میڈیا اکاوئنٹس کا ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا بھی ریکور کیا گیا۔ نئے نام سے سے بنائے گئے یوٹیوب، فیس بک ،ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کے  اکاؤںٹس کے پرانے اکاؤنٹس بھی نکال لیے گئے۔ 

ڈیلیٹ شدہ اکاؤنٹس اور کانٹینٹ کی ریکوری پر پراپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹس کی فہرست میں اضافہ ہو گیا۔ جے آئی ٹی فرانزک آڈٹ کے بعد پراپیگنڈہ کا تعین کرے گی اور گرفتاریاں کرے گی۔ 

فرانزک آڈٹ میں اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ جے آئی ٹی نے وزارت داخلہ کو پراپیگنڈہ کرنے والے اکاؤنٹس کے خلاف دو ہفتے میں رپورٹ دینا تھی۔ 

جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ججز کے خلاف استعمال ہونے والے اکاؤنٹس عسکری اداروں کے خلاف بھی استعمال ہوئے تھے۔

مزیدخبریں