نوازشریف میرے قائد تھے، ن لیگ جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں، شاہدخاقان

نوازشریف میرے قائد تھے، ن لیگ جہاں کھڑی ہے اس میں میرا اتفاق نہیں، شاہدخاقان
کیپشن: Nawaz Sharif was my leader, I do not agree with where PML-N stands, Shahid Khaqan

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف اب بھی ان کے قائد ہیں لیکن ن لیگ اب جہاں کھڑی ہے، اس میں ان کا اتفاق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سے میرے کوئی اختلاف نہیں، نواز شریف میرے قائد تھے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ الیکشن کمیشن موجودہ الیکشن کو جتنا غیر متنازع بنائے اتنا اچھا ہوگا، پہلے کی طرح یہ سسٹم زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیسا الیکشن ہے، الیکشن کے دوران نمائندوں کو طلب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے دور کے بعد پھر سے طلبیوں کا کام شروع ہوا، پکڑ دھکڑ سے الیکشن متنازع ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ عثمان کو جو نوٹس دیا گیا وہ کلئیر نہیں، الیکشن کے دوران ہراسمنٹ کر رہے ہیں، جو الیکشن نہیں لڑ رہا اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے، جو لڑے گا الیکشن اس کے ساتھ کیا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، اس طرح الیکشن کرانے سے ملک کسی صورت نہیں چلے گا، آئینی عمل متنارع بنا کر کبھی ملک نہیں چلتے، الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنائیں اور شفاف الیکشن کرائیں۔