ایک نیوز: اسلام آباد کی سیاست کا بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا۔ انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی پارہ ہائی ہوگیا۔ ن لیگ نے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا دےدیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فیڈرل کیپیٹل کے ریجنل صدر اور چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل کی حمایت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔
چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر نے شمولیت کا اعلان چراہ میں اپنے ڈیرہ چیئرمین ہاؤس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ میں کیا۔ شمولیتی پروگرام میں علاقہ کے مقامی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔