غیرقانونی بھرتیاں کیس: پرویزالہیٰ و دیگر ملازمان فرد جرم کیلئے طلب

غیرقانونی بھرتیاں کیس: پرویزالہیٰ و دیگر ملازمان فرد جرم کیلئے طلب
کیپشن: غیرقانونی بھرتیاں کیس: پرویزالہیٰ و دیگر ملازمان فرد جرم کیلئے طلب

ایک نیوز: لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چوہدری پرویز الہیٰ سمیت دیگر کو فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں۔تاہم، آج پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت برہمی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو حاضری معافی نہیں ہوتی، ملزم جیل میں ہے تو حاضری معافی کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں۔

 جج ارشد حسین بھٹہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ میری عدالت ہے، اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے؟

جج ارشد حسین بھٹہ نے مزیدریمارکس دیئے کہ میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا، میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔