ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت کے دوران نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکنے سےمتعلق حکم امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح سےمتعلق معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عثمان ریاض گل و دیگر عدالت پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سلمان اکرم راجہ نہیں ہیں تو اس کیس کو اگلے ہفتے کے لیے رکھ لیتے ہیں۔
خاور فرید مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے استدعا کی کہ اس پر اسٹے کو ختم کریں۔اسٹے اگر ختم نہیں کیا جاتا تو سماعت کل تک کےلئے ملتوی کریں۔
چیف جسٹس عامر فاروق نےریمارکس دیئےکہ کوئی جلدی نہیں اگلے ہفتے تک لے جاتے ہیں۔عدالت نےرضوان عباسی کی حکم امتناعی ختم کرنے کی استدعا مسترد کر دی اورکیس کی سماعت31 جنوری تک ملتوی کردی۔