ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ اسکول یا کالج بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں دی گئی اور نہ کوئی سکیورٹی تھریٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ فیک نیوز ہے اور شہری اس پر کان نہ دھریں، تمام اسکول اور کالج کھلے ہیں جب کہ پولیس بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 22 جنوری کو خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کی تین جامعات سکیورٹی خدشات پر غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئیں۔