ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار بحال

Jan 25, 2024 | 10:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے، عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کیا۔

عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ سنگل بنچ میں موجود جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا۔

سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکرٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں