شیخ رشید کےتمام ٹیسٹ کلیئر،دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

شیخ رشید کےتمام ٹیسٹ کلیئر،دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
کیپشن: شیخ رشید کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج صبح کارڈیالوجی راولپنڈی ہسپتال لایا گیا تھا،تمام ٹیسٹ کلیئرآنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے کارڈیالوجی ہسپتال میں ایکو ٹیسٹ ۔ایکس رے ۔بلڈ ٹیسٹ کیے گئے تمام ٹیسٹ کلیئر انے پر دوبارہ اڈیالہ جیل شفٹ کر دیا گیا ۔ شیخ رشید کو جسٹ  انفیکشن کی وجہ سے کارڈیالوجی ہسپتال لایا گیا تھا۔

قبل ازیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی،اڈیالہ جیل میں اچانک طبیعت خراب ہونے پر شیخ رشید کو آر آئی سی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نے بذریعہ فون سابق وزیر داخلہ کی طبیعت خراب ہونے سے متعلق اطلاع دی، شیخ رشید احمد کو آر آئی سی منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو 9 مئی حملہ کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت خارج کردی گئی تھی جس کے بعد انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

سابق وزیر داخلہ حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔