نگران حکومت اورپاک فوج کی کاوشیں، معاشی استحکام پر عوام کا اظہار اطمینان

Jan 25, 2024 | 12:57 PM

ایک نیوز: عوام نے نگران حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے حاصل کردہ معاشی استحکام پر اظہار اطمینان کیا ہے۔  

عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “جو بھی نئی حکومت آئے گی اسے چاہیے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرے”۔ “اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث ہی ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے”۔ 

عوام نے مزید کہا کہ “پاک فوج اور نگران حکومت نے عوام کے لیے بہت کچھ کیا ہے”۔ “نگران حکومت اور پاک فوج کی کارکردگی کے باعث ہی معیشت بھی بہتر ہوئی ہے اور ڈالر، پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے”۔ “پاک فوج نے جیسے نگران حکومت کا ساتھ دیا ہے انشااللّٰہ آنے والے حکومت کے ساتھ بھی اپنی کاوشوں کو جاری رکھے گی”۔ “ہم نگران حکومت کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں”۔

مزیدخبریں