ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا- صوبے بھر کے مختلف شہروں میں بچوں نے “علم تولو دا پارہ” کے پوسٹر اٹھا کے تقریبات میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 24 جنوری کو تعلیم کے عالمی دن کے حوالے سے خیبر پختونخوا میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات پشاور، حسن خیل، سوات، باجوڑ، مہمند، شمالی و جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، بنوں خیبر، لکی مروت، کرک سمیت متعدد شہروں اور دیہاتوں میں منعقد کی گئی۔
اسی سلسلے میں صوبے کے مختلف سکولز بشمول پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکولز اور ایف سی سکولز میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریبات میں اساتذہ نے سکول کے طلبہ اور طالبات کو تعلیم کے زیور کی اہمیت سے روشناس کرایا۔
سکول کے طلبہ اور طالبات نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےحوالے سے تقاریر کیں۔ تقریبات میں اساتذہ اور بچوں کے علاوہ علاقے کے مشران نے بھی شرکت کی اور پاک فوج کی تعلیم کے حوالے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ ملکر علم تولو دا پارہ جیسے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔