ویب ڈیسک:مالی میں سونےکی کان میں حادثہ ہونےسے200مزدوردب گئے،73افرادکی لاشیں نکال لی گئیں۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق مالی کےکان کنی گروپ کے رہنما نے بتایا کہ حادثے کے وقت سونے کی کان میں 200 سے زیادہ کان کن موجود تھے ،ریسکیو آپریشن میں 73 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
دوسری جانب مالی کی کانوں کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کئی کان کنوں کی ہلاکت کا اعلان کیا لیکن درست اعداد و شمار نہیں بتائے۔
مالی حکومت نے حادثے میں ہلاک ہونے والے خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔