ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہدآفریدی نےکہاہےکہ شعیب ملک کوشادی بہت بہت مبارک ہو۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں شعیب ملک اوراداکارہ ثناجاویدکی دوسری شادی طےپائی ہے،جس پرسابق کپتان شاہدخان آفریدی نےان کومبارک باد پیش کرتےہوئےنیک خوہشات کااظہارکیاہے۔
سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں صحافی نے شاہد آفریدی سے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی پر ان کی رائے طلب کی، اس پر شاہد آفریدی نے ہنستے ہوئےکہا کہ ’شعیب ملک کو شادی بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ شعیب ملک کو اسی شریک حیات کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے ‘۔
واضح رہے کہ 21 جنوری کو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں شعیب اور ثانیہ کی طلاق کی تصدیق کی گئی۔