آئی سی سی ٹی20کرکٹ آف دی ایئرپرکس کھلاڑی کاراج

آئی سی سی ٹی20کرکٹ آف دی ایئرپرکس کھلاڑی کاراج
کیپشن: Which player reigns the ICCT 20 Cricketer of the Year?

ویب ڈیسک:بھارتی بیٹرسوریاکماریادیوکاآئی سی سی ٹی20کرکٹ آف دی ایئرپرراج برقرار،کھلاڑی نےدوسری بارمسلسل ایوارڈ اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا  ہے۔جس میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔
مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو  کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔
تاہم بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔
سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا۔ 
کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے ۔
اس کے علاوہ نیدر لینڈز کے باسڈیلیڈا مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔