ایک نیوز:ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکاراج برقرارہونےسےموٹروےکوکئی مقامات پرٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق شدیددھندکےباعث حادثات سےبچاؤکیلئےموٹروےکو مختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق شدیددھندکےباعث موٹروےایم ون کوپشاورسےاسلام آبادتک ٹریفک کیلئے بندکردیاگیاہے،ایم 14ہکلہ سےفتح جنگ تک ٹریفک کارخ موڑدیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے،روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں ،صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
سیدعمران احمدکےمطابق روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پررابطہ کریں۔
ملک کےمختلف علاقوں میں دھندکاراج،موٹروےبند
Jan 25, 2024 | 05:32 AM