فلم 'پٹھان' 100 سے زائد ممالک میں ریلیز

Jan 25, 2023 | 23:50 PM

ایک نیوز :بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رُخ خان کی تنازعات فلم ’پٹھان‘ بھارت سمیت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ریلیز کر دی گئی۔

شاہ رُخ خان 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں،’پٹھان‘ میں ان کے ساتھ بالی ووڈ سٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔

 پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ آج بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔

 شاہ رُخ خان کے مداح ان کی نئی فلم دیکھنے کیلئے بےصبری سے انتظار کر رہے تھے اور آج صبح سے فلم دیکھنے کے لئے سنیما گھروں کے باہر قطار میں کھڑے تھے۔

 فلم میں سلمان خان نے بھی کیمیو رول ادا کیا ہے جہاں وہ چلتی ٹرین میں دھواں دار انٹری دیتے ہوئے شاہ رُخ خان یعنی پٹھان کو بچانے پہنچتے ہیں، شاہ رُخ کے ساتھ سلمان خان کے مداح بھی فلم کے ایکشن سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں