پی ایس ایل ایڈیشن8کی سپلمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ مکمل

Jan 25, 2023 | 23:34 PM

ایک نیوز : پاکستان سپر لیگ ایڈیشن ایٹ کی سپلمنٹری اور ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ۔

 پی ایس ایل ایڈیشن ایٹ کی سپلیمنٹری رپلیسمنٹ آن لائن  ڈرافٹنگ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ٹام کیرن ۔ ظفر گوہر ، ٹمل ملز اور اٹینکسن کو جبکہ پشاور زلمی نے خرم شہزاد ،حارث سہیل ، رچرڈ گلیسن کو ٹیم میں شامل کرلیا
 ملتان سلطانز نے  کیرن پولارڈ، عماد بٹ ،اظہار الحق اور ویین پارنل،لاہور قلندرز نے احسن بھٹی ، سیم بلنگز،شین ڈیڈزویل اور کوسل مینڈس کو ٹیم شامل کرلیا۔
کراچی کنگز نے بین کٹنگ، موسی خان فیصل اکرم کو  جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے  قیس احمد ،سعود شکیل، ڈوین پریٹوریس ،ول جیکس اور نوان تھشارا کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔

مزیدخبریں