گلوکار جسٹن بیبر نےگانوں کے حقوق 20کروڑ ڈالر میں فروخت کردیئے

گلوکار جسٹن بیبر نےگانوں کے حقوق 20کروڑ ڈالر میں فروخت کردیئے
کیپشن: Singer Justin Bieber sold the rights to the songs for 20 million dollars

ایک نیوز :امریکہ کے پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 200 ملین (20 کروڑ) ڈالر میں فروخت کئے۔
 میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کیٹالاگ کے حصص بلیک سٹون کی حمایت یافتہ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں اور معاہدے کو انڈسٹری کی سب سے بڑی تازہ ڈیل قرار دیا ہے۔28 سالہ جسٹن ان فنکاروں میں شامل ہونے جا رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں اپنی کیٹالاگز فروخت کیں۔
ہپگنوسس کی جانب سے ڈیل کی شرائط سامنے نہیں لائی گئی ہیں تاہم اس سودے کو قریب سے دیکھنے والے سورس نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کی مالیت 200 ملین ڈالر کے قریب ہے۔
اس سے قبل جسٹن کے ہم عصر جسٹن ٹیمبرلیک اور شکیرا نے بھی اپنی موسیقی کے شیئر فروخت کیے تھے اور انہوں نے بھی ہپگنوسس سے ہی ڈیل کی تھی۔
تاہم کثیر رقوم میں ڈیلز جاب ڈائلن اور بروس سپرنگٹن جیسے بڑے گلوکاروں کی جانب سے دیکھنے کو ملیں۔
سپرنگٹن کی کیٹالاگ کو سونی کمپنی نے 50 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا۔ اس کو دونوں گلوکاروں کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے جو دونوں کے مالی معاملات کو ترتیب دینے کے علاوہ نگرانی بھی کرتی ہے۔
جسٹن بیبر ان نوجوان گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے گانے شوق سے سنے جاتے ہیں اور اب ہپگنوسس کے پاس 21 صدی کے مشہور ترین گانوں کے رائٹس موجود ہیں جن میں ’بے بی‘ اور ’سوری‘ بھی شامل ہیں۔بلیک سٹون اور ہپگنوسس کی موسیقی سے متعلق کاروبار کی مالیت ایک ارب ڈالر ہے۔
ہپگنوسس کا کہنا ہے اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں شامل مزید ایسے گانے ایسے ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔
ایک اور سورس کا کہنا ہے کہ طویل عرصے تک بیبر کے گانوں کے حقوق رکھنے والی کمپنی یونیورسل کے پاس اب بھی ان کی ماسٹر ریکارڈنگز موجود ہیں۔