ایک نیوز :فلپائن حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دن میں دو فضائی حادثے پیش آئے ہیں۔ ایک حادثے میں دو فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک پرائیویٹ طیارہ بھی لاپتا ہے۔
ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ منگل کو لاپتا ہونے والے طیارے کو تلاش کر رہے ہیں جس میں چھ افراد سوار تھے۔
تان صوبے کی پولیس کے سربراہ کرنل رومل ویلاسکو کا کہنا ہے کہ بدھ کو فوجی طیارہ مارشیٹی ایس ایف 260 تربیتی پرواز کے دوران منیلا کے قریب چاول کے ایک کھیت میں گر گیا جس میں پائلٹ سمیت فضائیہ کا ایک اور اہلکار ہلاک ہو گیا۔
کرنل رومل ویلاسکو نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ’کوئی بھی زندہ نہیں بچا اور ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
فضائیہ کے ترجمان کرنل کونسولو کاستیلو نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
جون 2021 میں تربیت کے دوران ایس 70 آئی کے گرنے کے بعد فوج نے اپنے بلیک ہاک کا بیڑہ عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا تھا۔ اس حادثے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فلپائن کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی پہاڑی علاقے میں ایک سیسا طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا۔
ہوابازی کے شعبے کے ترجمان ایرک اپولونیو کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے طیارے نے کوایان ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس کو سیرا میدر کے ایک پہاڑی سلسلے سے گزر کر جانا تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ’اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد طیارے کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہو گیا۔ یہ 30 منٹ کی پرواز تھی۔‘
انہوں نے کہا کہ بدھ کو خراب موسم کی وجہ سے تلاش اور ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے
فلپائن میں 2فضائی حادثے،2پائلٹ ہلاک،1طیارہ لاپتہ
Jan 25, 2023 | 22:04 PM