پنجاب کے دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی عائد

Jan 25, 2023 | 21:52 PM

ایک نیوز :معدوم ہوتی مچھلیوں کی نسل کے پیش نظر   دریاؤں میں 10 سال کیلئے مچھلی پکڑنے پرپابندی عائدکی گئی۔

 محکمہ ماہی پروری پنجاب نے آبی ذخائر کو آئندہ دس سال کے لیے ’’آبی پناہ گاہ‘‘ قرار دے دیا ۔ کمرشل بنیادوں پر مچھلی پکڑنے پرپابندی لگادی ہے۔کروڑوں روپے مالیت سے زائد کےکمرشل  ٹھیکے منسوخ  کردیئے گئے۔مخصوص اضلاع میں ’’راڈ لائن‘‘یعنی کنڈی کے ذریعے فی کس 8 کلو وزن تک کی یومیہ 5 مچھلیاں پکڑنے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ ماہی پروری سے 500 تا5 ہزار روپے فیس دیکر پرمٹ لینا ہوگا۔

مزیدخبریں