ایک نیوز : رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلی عدلیہ ہی دے سکتی ہے۔پہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔وکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں۔صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔