بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بے نقاب

Jan 25, 2023 | 19:37 PM

ایک نیوز : پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

 ذرائع کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے تاہم مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔ فالس فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ لگالیا۔ انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر سمیت دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔

 مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور پھر کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے جبکہ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

مزیدخبریں