ایک نیوز: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو رہائی کیلئے عدالت میں پیش ہونے اور معافی مانگنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کو سیاسی رنگ دیا جارہا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مدعی سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان دور میں لوگوں کی بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا۔ نواز شریف کو ہٹانا سیاسی انتقام تھا۔ نواز شریف نے نیب عدالتوں میں پیشیاں بھگتیں۔ فواد چودھری کی سیاسی گرفتاری نہیں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان دور میں بغیر وارنٹ گرفتاریاں سیاسی انتقام تھا۔ شہباز شریف کی بیٹی کے گھر پر بھی دھاوا بولا گیا۔ ایف آئی آر میں کسی سیاسی جماعت کا نام نہیں۔ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی گئیں، تمہارے بچوں کو دیکھ لیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی نے توہین عدالت کی تو پارٹی نے مذمت کی۔ عمران خان دور میں پوری اپوزیشن کوبغیر وارنٹ جیلوں میں ڈالا گیا۔ فریال تالپور کو عید کے روز جیل میں ڈالا گیا۔ مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی بات کریں۔ ہم سیاسی جواب دینے کا صبر اور جذبہ رکھتے ہیں۔