وفاقی پولیس کے چھاپہ سے سرکاری ملازم کو دل دورہ پڑ گیا، آئی سی یو منتقل

وفاقی پولیس کے چھاپہ سے سرکاری ملازم کو دل دورہ پڑ گیا، آئی سی یو منتقل

ایک نیوز: اسلام آباد میں اے این ایف اور وفاقی پولیس نے سیکٹر ایف سکس میں مشترکہ چھاپہ مارا  جس سے سرکاری ملازم کو دل دورہ پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف افسران اور پولیس اہلکاروں نے کئی گھنٹے تک اہل خانہ کو یرغمال بنائے رکھا۔ گھر سے نا منشیات برآمد نہ کوئی اور غیر قانونی اشیا برآمد ہوئی۔ اے این ایف اور پولیس کے چھاپے سے سرکاری ملازم کو دل دورہ پڑ گیا۔

متاثرین کا کہناہے کہ منشیات فروشی کا جھوٹا الزام لگا کر ریڈ کیا اور عزت پامال کی گئی۔ جب گھر سے کچھ نہ ملا تو ڈی وی آر اتار کر لے گئے وجہ پوچھی تو کہا گیا کہ چھاپے کی ویڈیو لیک کرو گے اس لئے ڈی وی آر لیجا رہے ہیں۔متاثرہ شہری اس وقت سی ڈی اے ہسپتال آئی سی یو میں داخل ہے۔منشیات فروشوں کے کہنے پر ہمیں جان بوجھ کو تنگ کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-25/news-1674648026-5467.mp4