ایک نیوز: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کیلئے پاکستان آنے والی بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود بھارتی ٹیم کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی ہے۔ صدر پی بی ایف سید فخر شاہ کا کہنا ہے کہ ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ صدر بیس بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دے دیں گے۔
واضع رہے کہ بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بھارتی دستے کو ویزے جاری ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا تھا کہ 27 جنوری سے ہونے والے ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے لیے بھارتی ٹیم 25 کو پاکستان پہنچے گی۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیپال کی ٹیم کو بھی واہگہ بارڈر کے راستے بدھ کو لاہور پہنچنا تھا۔ لاہور سے انہیں اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔
صدر سید فخر علی شاہ نے کہاتھا کہ بھارتی دستے کو ویزے جاری کیے جانے پر حکومت، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے بھی مشکور ہیں۔بھارتی بیس بال فیڈریشن نے بھی ویزوں میں معاونت پر پاکستان اداروں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
فخر علی شاہ کے مطابق افغانستان کی ٹیم پہلے ہی صوابی میں ٹریننگ کررہی ہے ۔ فلسطین،سری لنکا،بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیموں کی آمد بدھ سے طے ہے۔