ایک نیوز : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور زبیر نیازی کی گرفتاری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جوکہ درست نہیں۔
قبل ازیں تحریک انصاف کی سابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ میں زبیر نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہو ں ،زبیر نیازی کی گرفتاری فسطائی حکومت کو بےنقاب کر رہی ہے. ہم کہہ رہے تھے کہ یہ زرداری کا بیٹا جمہوریت پر شب خون مارے گا. اس فرنٹ مین کو عوام معاف نہیں کرے گی۔
دوسری جانب زبیر نیازی کے بھائی عزیر نیازی نےویڈیو پیغام میں گرفتاری کی تردید کی ہے۔