ایک نیوز : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب اور زبیر نیازی کی گرفتاری کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جوکہ درست نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کو نظر انداز کرکے اسلام آباد کی جانب لیکر جارہے ہے
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
کالا شاہ کاکو روک کر بھی پولیس کو دہائی دی ہے اسکے باوجود عدالتی احکامات نظر انداز کردئیے
ہمارے اوپر فائر بھی کیا pic.twitter.com/atoTWlD8HT
قبل ازیں تحریک انصاف کی سابق ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف لاہور کے جنرل سیکرٹری زبیر نیازی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ میں زبیر نیازی کی گرفتاری کی مذمت کرتی ہو ں ،زبیر نیازی کی گرفتاری فسطائی حکومت کو بےنقاب کر رہی ہے. ہم کہہ رہے تھے کہ یہ زرداری کا بیٹا جمہوریت پر شب خون مارے گا. اس فرنٹ مین کو عوام معاف نہیں کرے گی۔
دوسری جانب زبیر نیازی کے بھائی عزیر نیازی نےویڈیو پیغام میں گرفتاری کی تردید کی ہے۔
عزیر نیازی نے اپنے بھائی زبیر نیازی کی گرفتاری کی تردید کر دی#pnn #zubairniaz #pti #fawadch pic.twitter.com/HC2f3zsz00
— AIK News News (@pnnnewspk) January 25, 2023