ایک نیوز: فواد چو دھری کے بھائی فیصل فرید نے اپنے دونوں بھائیوں کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ۔
فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید چوہدری کی سیشن کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے میں سیشن کورٹ موجود ہوں مجھے بھی گرفتار کر لیں۔ مقدمہ درج کئے بغیر کسی شہری کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عدات میں موجود ہیں تمام آئینی اور قانونی راستے اختیار کریں گے۔ کوئی فرد یا ادارہ ہمیں ڈرا نہیں سکتا اور نا ہی ہم کسی دباؤ میں آئیں گے۔ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہینگے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں سیاسی اور قانونی جنگ سے نہیں روک سکتی ہے۔ ایسا ظلم اور بربریت پہلے کبھی نہیں دیکھی جسکو دل کرتا ہے یہ اٹھا لیتے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل افراد مارشل لاء کی پیدا وار ہیں۔
فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری نے گرفتاری کی پیشکش کر دی#pnn #fawadchudary @pti pic.twitter.com/dKaVRdtOb8
— AIK News News (@pnnnewspk) January 25, 2023